مالیاتی بنیادیں
اپنے مالیات کی بہتری کو یقینی بنانے کے لئےان کی مناظمت کا بیڑا اٹھانے کو مالیاتی منصوبہ بندی کہا جاتا ہے۔واضح اور حقیقت پسندانہ اہداف مقرّر کرنا، ان کی پیروی کرنا، ممکنہ خطرات سے بچاؤ اور اپنی پیش قدمی کا لائحہ عمل بنانا ؛مالیاتی اہداف حاصل کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوں گے۔مالیاتی خواندگی اور مالیاتی مناظمت اور خرچ سے متعلق بنیادی معلومات حاصل کرنے کے مقصد سے آپ ہماری حقیقت پسندانہ امداد اور مشاورت کا مطالعہ کریں جس کی توجہ زندگی بدل دینے والی بنیادی وجوہات پرہے۔
مالیاتی منصوبہ بندی کے بارے میں آپ کو کیا بنیادی معلومات ہونی چاہئے؟
جب آپ ریٹائرمنٹ کے قریب ہوتے ہیں تو آپ کو بہت سی چیزیں ملحوظ خاطر رکھنا ہوتی ہیں جیسے آپ اپنی آنے والی مالیاتی منصوبہ بندی ایک ایسا مستقل عمل ہے جو آپ کی کمائی کو باشعور طریقوں سے خرچ کرنے میں آپ کی رہنمائی کرتا ہے۔یہ آپ کو ذاتی مالیات کی موزوں مناظمت سے اہداف کے حصول میں مدد دیتا ہے۔اپنے اور اپنے خاندان کے بہتر اور محفوظ مستقبل کے لئے مالیاتی جائزہ بہت اہم ہے جس کے ذریعے آپ اپنے پیسے کو بہترین طریقے سے جمع کر سکتے ہیں اوربچا سکتے ہیں۔
مالیاتی اہداف حاصل کرنے کے لئےآپ کے مالیات کی وضاحت اور منصوبہ بندی
عوام الناس کی ایک بڑی تعداد اپنے محنت سے کمائے ہوئے پیسے کے بہتر استعمال سے اپنے مالیات پر کنٹرول رکھتے ہیں۔مالیاتی اہداف زیادہ تر اچھی گاڑی، بڑا گھر، چھٹیاں منانے کے لئے پر فضامقام پر جانا وغیرہ اور سب سے زیادہ کام کے دوران اور ریٹائرمنٹ کے بعد خود انحصاری پر مشتمل ہوتے ہیں۔
کامیاب مالیاتی منصوبہ بندی کے لئے اپنی ترجیحات کو شناخت اور وضع کرنا نہایت ضروری ہے۔ اسےعمومی طور پر ذاتی مال کی مناظمت کہا جاتا ہے۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مالیاتی اہداف حاصل کرنے کے لئے ہمارے پاس کیا اختیارات ہیں؟
مالیاتی منصوبہ بندی کا مختصر احوال
بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ مالیاتی منصوبہ بندی ایک مشکل کام ہے اس لئے نفاذ سے پہلے ہی اسے چھوڑ دیتے ہیں۔لیکن اگر اسےچھوٹے چھوٹے تکڑوں میں بانٹا جائےتو یہ عمل بہت آسان ہوجاتا ہے۔ یہاں ہم نے کے اہم نکات پر روشنی ڈالی ہے ۔ آئیےہم آپ کو ایک محفوظ مالیاتی منصوبہ کے حصول کے اقدامات کے بارے میں بتاتے ہیں:
- واضح اہداف کی شناخت اور ان کی قلیل مدتی، درمیانی مدتی اور طویل مدتی میں تقسیم
- موجودہ مالی حیثیت کا جائزہ
- مالیاتی سفارشات یا سرمایہ کاری کے متبادل
- ان متبادل کے خطرات کی مناظمت یا تخمینہ
- ایکشن پلان کا نفاذ
- مالیاتی منصوبہ بندی کی سفارشات کا جائزہ اور نظر ثانی