اثاثوں کی اقسام پرشرح منافع (ٹیکس کے اثرات)

لوگ اپنی سرمایہ کاری پر حسب منشاءمنافع حاصل کرنے کی امید اورتوقع کے ساتھ سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ ایک سرمایہ کاری پرمتوقع منافع اس کے متعلقہ جازبیت کا تعین کرنے میں ایک کلیدی عنصر ہے ۔

عام طور پر منافع کی دو قسمیں ہوتی ہیں:

۱۔ موجودہ آمدنی

۲۔سرمایہ کاری کی قدر میں اضافہ

سرمایہ کاری کی کچھ سکیمیں معینہ وقفوں کے ساتھ اور نسبتاً قابل اعتماد آمدنی ادائیگیاں(جیسے ڈیویڈنڈ ، سود) کرتی ہیں جبکہ دیگر سرمایہ کاری سکیمیں سرمایہ کاری کی قدر میں اضافہ (جیسے کہ حصص) کی شکل میں منافع دینے کے لئے بنائی جاتی ہیں۔ بہت سی سرمایہ کاری سکیمیں موجودہ آمدنی کے ساتھ سرمایہ کاری کی قدر میں اضافہ بھی مہیا کرتی ہیں۔

ایک سرمایہ کاری کے مجموعی منافع کا تعین

متواتر ادائیگیاں: منافع، سود، یا کرایہ
مارکیٹ کی قدر میں تبدیلی: سرمایہ جاتی نفع یا نقصان
ہولڈنگ پیریڈ ریٹرن ]=سرمایہ کاری کی موجودہ مالیت+حاصل شدہ آمدنی/سرمایہ کاری کی ابتدائی مالیت[
ایک سرمایہ کاری کی مجموعی فائدہ مندی اکثر ہولڈنگ پیریڈ ریٹرن نامی نسبتاً آسان تصور کی شکل میں ظاہر کیا جاتا ہےجس میں سرمایہ کاری پر منافع کو براہ راست اس کی ابتدائی مالیت سے منسلک کیا جاتا ہے۔

مثال:

اگر ایک سرمایہ کاری کی ایک سکیم سو روپے میں خریدی جاتی ہے اور یہ دس روپے کا منافع (ڈیویڈنڈ)دے چکی ہے اور اب اس کی مالیت ایک سو پچاس روپے ہیں تو اس کا ہولڈنگ پیریڈ ریٹرن مندرجہ ذیل ہوگا۔
ہولڈنگ پیریڈ ریٹرن=]ایک سو پچاس روپے(موجودہ مالیت)+دس روپے (منافع)[/ایک سو روپے (ابتدائی قیمت)
ہولڈنگپیریڈریٹرن=ایک اعشاریہ چھ
دوسرے لفظوں میں اس سرمایہ کاری کی ابتدائی لاگت کے مقابلے میں اب اس کی قدرایک اعشاریہ چھ گنازیادہ ہے۔ ریاضی کے مطابق ہولڈنگپیریڈریٹرنمحضہولڈنگپیریڈریٹرنمنفی1ہے،چونکہ1سرمایہ کاری کی ابتدائی قیمت کی عکاسی کرتا ہے۔لہذا مندرجہ بالا منافع ساٹھ فیصد کے برابر ہے(1.6-1=0.6)

مندرجہ ذیل جدوَل مختلف اثاثوں کی اقسام سے ہونے والے منافع کی قسم کوظاہر کرتا ہے ۔

 table-secp