ارمز پر دستخظ کرتے وقت اَیرر موصول ہونے کی بڑی وجوہات درج ذیل ہیں:
- آپ نے اپنے کمپیوٹر پر جاوا انسٹال نہیں کیا، یا جو جاوا کا ورژن انسٹال ہے وہ اپ ڈیٹڈ نہیں ہے۔ آپ اس مسئلے کو http://www.secp.gov.pk/eservices/jre-compatibility/ وزٹ کر کے اور مطلوبہ طرز عمل کی پیروی کر کے حل کر سکتے ہیں۔
- کمپنی کی یادداشتِ شراکت اورقواعد و ضوابط جیسے نتھی دستاویزات کا حجم مقرّرہ حجم سے زیادہ ہے۔ہر دستاویز کا حجم دو ایم بی سے زیادہ نہ ہو۔آپ ان دستاویزات کوسکین کرتے وقت ریزولوشن گھٹا کر اس کے حجم میں کمی لا سکتے ہیں۔
- ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ آپ ایک ہی لاگ ان سے تمام افراد کے فارمز پر دستخط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آپ کو فارمز پر دستخط کرنے کے لئے علیحدہ سے ہر یُوزر آئی ڈی سے لاگ ان ہونا پڑے گا۔
- اگر سکرین پر آئے کہ ’’اس شخص کا شناختی کارڈ فراہم کردہ شناختی کارڈ سے نہیں ملتا‘‘ تو آپ متعلقہ شخص کانام اور شناختی کارڈ نمبر اپ ڈیٹ کرائیں(نام اور شناختی کارڈ نمبر وہی ہونا چاہئےجو آپ نے این آئی ایف ٹی کو دی گئی تمام اشخاص کے لئے درخواست میں فراہم کئے ہیں)۔ آپ یہ معلومات بائیں ہاتھ پر موجود’’اپ ڈیٹ پروفائل‘‘ کو اختیار کر کےاپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔
- کامپیٹابیلیٹی (compatibility) ویوانٹرنٹ ایکسپلورر میں اِنےبَل (enable) نہیں ہے۔ اس کواِنےبَل کرنے کے لئےبراہ کرم ایس ای سی پی کی ویب سائٹ کو سیٹنگز میں ٹولز کے تحت کامپیٹابیلیٹی ویومیں ایڈ کریں۔
- جاوا کی سکیورٹی سیٹنگز’’میڈیم‘‘ پر نہیں رکھی جاتیں۔ براہ مہربانی ونڈوز کنٹرول پینل میں جاوا پلگ ان کے ’’سکیورٹی لیول‘‘ کو ’’میڈیم‘‘ پر رکھیں۔