ایس ای سی پی کی جانب سےتین کم تنخواہ دارملازمین کو حج ادائیگی کے لئےسہولت کی فراہمی

ایس ای سی پی ہر سال کم آمدنی والے تین ملازمین کو حج پر بھیجتا ہے جن کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعےکیا جاتا ہے ۔ اس سال کے لئے حج قرعہ اندازی ۲۴مارچ کو ایس ای سی پی کے صدر دفتر میں منعقد کی گئی ۔علاقائی دفاتر کے ملازمین ویڈیو لنک کے ذریعے قرعہ اندازی کی تقریب میں شریک ہوئے۔