اسلام آباد ، ۳۰ اکتوبر: ایس ای سی پی نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس نئی بیمہ زندگی پراڈکٹ کی منظور ی دےدی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی جیسا کہ مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا کے تجزیہ کی صلاحیت سے لیس یہ بیمہ پراڈکٹ پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی پراڈکٹ ہے۔ ملک کی ایک بڑی بیمہ کمپنی نے ٹیکنالوجی کی خدمات فراہم کرنے والے ایک بین الاقوامی ادارے کے ساتھ شراکت سے یہ پراڈکٹ پاکستان میں متعارف کروائی ہے۔