ایس ای سی پی میں سکیورڈ ٹرانزیکشن رجسٹری قائم کر دی گئی

اسلام آباد ( 13 مئی) وفاقی حکومت کی جانب سے غیر رجسٹرد اداروں کے لئے سکیوررڈ ٹرانزیکشن رجسٹری کی ذمہ داریاں سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کو سونپے جانے کے بعد  ایس ای سی پی میں سکیورڈ ٹرانزیکشن رجسٹری قائم کر دی گئی ہے۔ یہ رجسٹری  کاروباری اداروں کے قابل انتقال اثاثہ جات پر بنائے جانے والے چارجز/ سکیورٹی انٹریسٹ  رجسٹر کرے گی۔