سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ایک انضباطی ادارہ ہے جسے کارپوریٹ سیکٹر ‘ شعبہ بیمہ ‘غیر بینکا ر مالی کمپنیوں اور کیپٹل مارکیٹس کو جدید و مستعد بنانےاورترقی دینےکےلئے قائم کیا گیا ہے۔
شعبہ اسلامی مالیات(آئی ایف ڈی) کا بنیادی مقصد اسلامی اصولوں کے مطابق ایک متحرک بنیادی اور ثانوی با زار سرمایہ کے لئے معیاری اورشرعی اصولوں سے ہم آہنگ انضباطی اورنگرانی کا فریم ورک وضع کرنا ہے
پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کے زیر اہتمام پہلی فنانشل مارکیٹ انویسٹ ایکسپو منعقد
اسلام آباد ( دسمبر 2 ) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کے زیر اہتمام مالیاتی مارکیٹ کے حوالے سے پہلی بار اسلام آباد میں انویسٹ ایکسپو منعقد کی گئی۔ نمائش میں مالیاتی شعبے کے معروف اداروں بشمول اسٹاک بروکرز، کموڈٹیز بروکرز، میوچل فنڈز، انشورنس اور مائیکرو فنانس کمپنیز نے عوام کو فنانشل مارکیٹ میں سرمایہ کاری بارے […]
کمپنی کی مجلسِ نظماء کے اس اجلاس کی مختصر روداد جس میں ونڈو تکافل آپریشنز کے آغاز کی قرار داد منظور کی گئی اور کمیشن سے ڈبلیو ٹی اوکے لئے منظور ی کی درخواست کی گئی
کمپنی کے قواعد و ضوابط جب کہ مقاصد کی شق میں ڈبلیو ٹی او شامل ہوگا
مجوزہ تکافلِ مکررمعاہدے
تکافلِ کنبہ کی صورت میں ، منتظم کی جانب سے قائم کردہ فنڈز کا بیان
تکافلِ کنبہ کی صورت میں ، بیمہ آرڈیننس ، ۲۰۰۰ کی دفعہ ۶(۸) میں طے کی گئی دستاویزات ِ اندراج
تکافل حصہ داری فنڈ کے لئے پالیسیاں
دستوری محاسب کی سند جس میں ڈبلیو ٹی او کے لئے پانچ کروڑ کی رقم کی منتقلی کی تصدیق ہو
مجلس کی قرارداد کی نقل جس میں پانچ کروڑ روپے کی رقم کے استعمال کا حلف نامہ ہو
ونڈو تکافل آپریشن کے مجوزہ سربراہ کا تعلیمی خاکہ بہمراہ اشٹام پیپر پر بیمہ کمپنیات (ٹھوس اوردانش مندانہ مناظمت) قواعد ، ۲۰۱۲ کی مطابقت میں اقرار نامہ
محاسب برائے شرعی تعمیل کا نام اور پتہ اور بطورِ محاسب کام کرنے کی رضا مندی بہمراہ محاسب کا مختصر تعارف
درخواست گزار کے تازہ ترین سالانہ مالیاتی گوشوارے کی محاسبہ شدہ شائع کردہ رپورٹ
کاروباری منصوبہ جس میں ۲۰۱۴ کے مراسلہ نمبر ۸ کے ضمیمہ دوم میں مہیا کی گئی تفصیلات کے مطابق تکافل کاروبار کا امکانی خاکہ اور متوقع نقدی کا بہاؤ ظاہرہو رہا ہو جس کی مدت زندگی بیمہ کار کے لئے درخواست کی تاریخ سے اگلے دس سال سے اور غیر زندگی بیمہ کار کے لئے درخواست کی تاریخ سے تین سال سے کم نہ ہو۔
کوڈ آف کارپوریٹ گورننس کی تعمیلی رپورٹ
مجلسِ نظما کا اقرار نامہ کہ تمام تکافل انڈر ٹیکنگز شرعی اصولوں کی مکمل پاسداری کے ساتھ انجام دی جائیں گی
کوئی دیگر دستاویز/معلومات جیسا کہ کمیشن کی جانب سے تحریری طور پر صراحت کردی گئی ہو۔