سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ایک انضباطی ادارہ ہے جسے کارپوریٹ سیکٹر ‘ شعبہ بیمہ ‘غیر بینکا ر مالی کمپنیوں اور کیپٹل مارکیٹس کو جدید و مستعد بنانےاورترقی دینےکےلئے قائم کیا گیا ہے۔
شعبہ اسلامی مالیات(آئی ایف ڈی) کا بنیادی مقصد اسلامی اصولوں کے مطابق ایک متحرک بنیادی اور ثانوی با زار سرمایہ کے لئے معیاری اورشرعی اصولوں سے ہم آہنگ انضباطی اورنگرانی کا فریم ورک وضع کرنا ہے
پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کے زیر اہتمام پہلی فنانشل مارکیٹ انویسٹ ایکسپو منعقد
اسلام آباد ( دسمبر 2 ) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کے زیر اہتمام مالیاتی مارکیٹ کے حوالے سے پہلی بار اسلام آباد میں انویسٹ ایکسپو منعقد کی گئی۔ نمائش میں مالیاتی شعبے کے معروف اداروں بشمول اسٹاک بروکرز، کموڈٹیز بروکرز، میوچل فنڈز، انشورنس اور مائیکرو فنانس کمپنیز نے عوام کو فنانشل مارکیٹ میں سرمایہ کاری بارے […]
کمپنی کا خاتمہ وہ طریقہ کار ہے جس کے تحت کمپنی تحلیل کی جاتی ہے (یعنی کمپنی ختم کر دی جاتی ہے) ۔ اس طریق کار کے مطابق کمپنی کے اثاثہ جات بیچ دئے جاتے ہیں، فروخت شدہ اثاثوں یا امدادوں سے قرض ادا کر دئے جاتے ہیں اور اگر کوئی فالتو رقم بچ جائے تو اراکین میں ان کی کمپنی میں حصہ دار ی کے تناسب سے تقسیم کر دی جاتی ہے۔ کمپنی کے خاتمہ کو کمپنی کی سیالیت بھی کہا جاتا ہے۔ خاتمہ کا عمل عدالتی حکم جاری ہونے کے بعد شروع کیا جاتا ہے اور رضا کارارنہ خاتمہ کی صورت میں قرار داد برائے خاتمہ منظور کئے جانے کے بعد۔ خاتمے کا طریقہ کار مکمل ہو جانے کے بعد کمپنی تحلیل کر دی جاتی ہے۔ تحلیل کے بعد کمپنی کا وجود ختم ہو جاتا ہے۔ پس وہ قانونی طریق کار جس کے تحت ایک تشکیل شدہ کمپنی کا وجود ختم کیا جائے کمپنی کاخاتمہ کہلاتا ہے۔