اس کارروائی کے عمومی اقدامات ذیل میں دئے گئے ہیں۔آپ کی جانب سے کارروائی کی منتخب نوعیت کے لحاظ سے طرز عمل میں ذرا سی تبدیلی واقع ہوگی۔
- وہ کمپنیاں جن کا اندراج دستی طور پر کیا گیا ہےانہیں ڈیپٹی ڈائریکٹر (ایم آئی ایس)، اسلام آباد سے یُوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
- آپ کو آگاہ کیا جاتا ہےکہ محاصل/فارمز پر دستخط کرنے کے مجاز شخص کے لئے ویب پیج کے بالائی حصّے کے داہنی طرف موجود مینیج کمپنی یُوزرز بٹن کے ذریعے اضافی یُوزر آئی ڈی بنائیں۔
- اضافی یُوزر آئی ڈی بنانے اور اس کےایکٹیویٹ ہونے کے بعد این آئی ایف ٹیsecp.niftetrust.com/ سے مجاز شخص/بنائی گئی اضافی یُوزر آئی ڈی کے لئےمطلوبہ ڈیجیٹل دستخط حاصل کریں۔
- eservices.secp.gov.pk/eServices/ پر لاگ ان کریں مطلوبہ کارروائی /فارمز کو منتخب کریں اور اس میں معلومات کا اندراج کریں۔ صفحہ کے نچلے حصّے پر موجود کانٹی نیوکا بٹن دبائیں۔آپ اگلے صفحے پر چلے جائیں گے اور ابھی تک درج معلومات از خودسسٹم میں محفوظ ہو جائےگی۔
- مطلوبہ دستاویز/دستاویزات نتھی کریں اور سیو فارم کا بٹن دبائیں۔ اگر آپ نے کوئی دستاویز نتھی نہیں کرنی تب بھی سیو فارم کا ہی بٹن دبائیں۔
- چالان کو کھولیں اور اسے محفوظ کر لیں جو کہ سسٹم از خود تشکیل دے گا۔ اس مرحلے پر چالان کا پرنٹ لینے کی ضرورت نہیں۔
- سبمٹ ٹو ایس ای سی پی دبائیں۔
- دستخط کے لئے موجود فارم/فارمز کو منتخب کریں اور ڈجیٹل دستخط کا استعمال کرتے ہوئےدستخط کریں۔
- سبمٹ ٹو ایس ای سی پی دبائیں۔ آپ کی کارروائی جمع ہونے کے بعد آپ کی سکرین پر کارروائی جمع ہونے کا حوالہ نمبر دکھائی دے گا۔ براہ مہربانی مستقبل میں حوالے کے لئے اس صفحے کا پرنٹ لے لیں۔
- ’’سبمٹڈ براسیسز‘‘سے چالان فارم کا پرنٹ لیں اور اور ایم سی بی کی کسی بھی منتخب شاخ میں اس چالان کی ادائیگی کریں۔
کارروائی کے جمع ہونے اور چالان کی ادائیگی کے بعد، آپ کی کارروائی ایک متعلقہ افسر کو اس پر عمل درآمد کے لئے تفویض کر دی جائے گی۔ آپ کے کیس کی آگہی کے لئےآپ کو ایک ای میل موصول ہوگی کہ آیا آپ کا کیس منظور ہوگیا ہے، نامنظور ہو گیا ہے یا معاملے کے حل کے لئے مزید معلومات درکار ہیں۔
براہ کرم غور فرمائیں کہ کمپنی کی تشکیل کے کیسوں پر عمل درآمدسی آر اومیں کیا جاتا ہے۔ سی آر او سے رابطے کی فہرست کے لئے، سوال نمبر ۱۴ ملاحظہ فرمائیں۔ آپ مزید معلومات کے لئےایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر یُوزر گائیڈ کا بھی مطالعہ کر سکتے ہیں جس کا پتہ درج ذیل ہے
http://www.secp.gov.pk/eservices/filing-of-statutory-returns/