شرعی جائزہ
اسلامی بازارِ سرمایہ میں شرعی اصولوں کی پاسداری کے مقاصد حاصل کرنے کے لئے ، صدر نشیں ایس ای سی پی کی ہدایت نمبر ۱/۲۰۱۵ (مورخہ ۱۷ اپریل ۲۰۱۵) کے تحت تمام آپریشنل ڈویژنوں کو حکم جاری کیا گیا ہے کہ شرعی معاملات سے متعلقہ کسی ادارے ، سرگرمی، مصنوعات کی منظوری یا مراسلے ، راہنمائی ، ترامیم میں کوئی انضباطی تبدیلی /تجویز وغیرہ شعبہ اسلامی مالیات (آئی ایف ڈی) کی مشاورت اور رہنمائی کو مدِ نظر رکھ کر متعارف کروائی جائیں۔ اس میں ایس ای سی پی کے ضوابط اورنگرانی کےتابع کمپنیوں/انسٹرومنٹس کی ٹرسٹ ڈیڈز اور پیشکشی دستاویز ات، اشتہارات اور تعارفی کتابچے کا شرعی جائزہ بھی شامل ہے۔