بیلیٹرز اور انتقالی ایجنٹس/حصص رجسٹرار:

حصص رجسٹرار/انتقالی ایجنٹوں اور بیلیٹرز کا کردار بہت اہم ہےکیونکہ وہ جاری کنندہ کی جانب سے حصص کے اجرا اور انتقال ، حصص رجسٹروں کےاستقرار(maintenance)، حصہ منقسمہ کے پروانوں(dividend warrants) اور بونس حصص کے اجرا میں شریک ہوتے ہیں۔ بیلیٹرز (balloters) کا کردار بھی اہم ہےکیونکہ انہیں ابتدائی عوامی پیش کشوں (آئی پی اوز) میں سرمایہ کاروں کے لئے منصفانہ اور شفاف قرعہ اندازی کا انعقاد کرنا ہوتا ہے۔ایس ای سی پی نے ۲ اپریل ۲۰۱۵ کو بیلیٹرز اور انتقالی ایجنٹوں کے قواعد ، ۲۰۱۵ (بی ٹی اےقواعد) نافذ کئے۔تمام بی ٹی اےجو حصص رجسٹرار/انتقالی ایجنٹوں اور بیلیٹرزکے طور پر کاروبار کر رہے ہوں ان کے لئے ضروری ہے کہ وہ ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹرڈ ہوں۔بی ٹی اے قواعداہلیت کے معیار، رجسٹریشن کے طریق کار اور حصص رجسٹرار/انتقالی ایجنٹوں اور بیلیٹرز کے فرائض اور ذمہ داریوں کا تعین کرتے ہیں۔

رجسٹرڈ بیلیٹرز اور انتقالی ایجنٹوں کی فہرست

بی ٹی اے کی رجسٹریشن

انتقالی ایجنٹ اور بیلیٹرکے طور پر رجسٹریشن کے لئے درخواست کمیشن کو فارم  A پر دی جائے گی جس کے ساتھ ضمیمہ Aمیں صراحت کردہ  تمام  دستاویزات اورجدوَل I میں معین ناقابل واپسی فیس کی ادائیگی رسیدمنسلک ہونی لازم ہے۔کمیشن ، رجسٹریشن کے لئےدرخواست پر غور کرتے وقت، درخواست گزار سے اس کی سرگرمیوں اور کاروباروں کے حوالے سے ایسی مزید معلومات یا وضاحت پیش کرنے کا مطالبہ کر سکتا ہے جو وہ مناسب سمجھے۔

بی ٹی اے کی تجدید

رجسٹریشن کی تجدید کے لئے، انتقالی ایجنٹ اور بیلیٹر، رجسٹریشن کے اختتام کی تاریخ سے تین ماہ قبل، کمیشن کو فارم C  پر جدوَل I میں صراحت کردہ ناقابل واپسی فیس کی ادائیگی رسید کے ہمراہ درخواست دے گا اور ساتھ ہی  ضمیمہ  C میں صراحت کردہ   دستاویزات جمع کرائے گا ۔اگر کمیشن مطمئن ہو کہ درخواست گزار رجسٹریشن کی مطلوبات پر ابھی بھی پورا  اترتا ہے اور رجسٹریشن کی تجدید کا اہل ہےتو وہ انتقالی ایجنٹ اور بیلیٹرکی رجسٹریشن کی تجدید کرے گا  اور فارم  D  پر درخواست گزار کو رجسٹریشن کی تجدید کا سرٹیفکیٹ جاری کرے گا۔

درج ذیل لنک پر رجسٹریشن/تجدید کا تفصیلی طریقہ اور مذکورہ  بالا ضمیمے اور فارمز دیکھے جا سکتے ہیں:

بیلیٹرز اور انتقالی ایجنٹوں کے قواعد ،۲۰۱۵