ڈیٹ سکیورٹیز ٹرسٹیز

ڈیٹ سکیورٹیز ٹرسٹی (ڈی ایس ٹی) کا  مقصد ٹی ایف سی/سند مقروضیت کے حاملین کے مفادات کا تحفّظ ہے۔ ڈی ایس ٹیز کی ضابطہ کاری کے لئے، ایس ای سی پی نے ۳۰ مارچ ۲۰۱۲ کو ڈیٹ سکیورٹیز ٹرسٹی ضوابط ، ۲۰۱۲ (ڈی ایس ٹی ضوابط) نافذ کئے۔ ڈیٹ سکیورٹیز ٹرسٹیز (trustees)  کے طور پر کاروباری خدمات فراہم کرنے سے قبل تمام ڈی ایس ٹیز کا ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ ڈی ایس ٹی ضوابط معیار اہلیت، رجسٹریشن کے طریقے اور ڈی ایس ٹیز کے فرائض اور ذمہ داریوں کو واضح کرتے ہیں۔

رجسٹرڈ ڈیٹ سکیورٹیز ٹرسٹیز کی فہرست

ڈی ایس ٹیز کی رجسٹریشن

بُک رنرکے طور پر رجسٹریشن کے لئے دی جانے والی درخواست کمیشن کو فارمA  پر دی جائے گی جس کے ساتھ ضمیمہI  میں صراحت کردہ  تمام  دستاویزات اور ضابطہ ۵  میں معین ناقابل واپسی فیس کی ادائیگی رسیدمنسلک ہونی لازم ہے۔کمیشن ، رجسٹریشن کے لئےدرخواست پر غور کرتے وقت، درخواست گزار سے اس کی سرگرمیوں اور کاروباروں کے حوالے سے ایسی مزید معلومات یا وضاحت پیش کرنے کا مطالبہ کر سکتا ہے جو وہ مناسب سمجھے۔

ڈی ایس ٹیز کی تجدید

رجسٹریشن کی تجدید کے لئے، ڈی ایس ٹیز ، رجسٹریشن کے اختتام کی تاریخ سے تین ماہ قبل، کمیشن کو ضابطہ ۷  میں صراحت کردہ ناقابل واپسی فیس کی ادائیگی رسید کے ہمراہ فارم C  پر درخواست دے گا  اور ساتھ ہی   ضمیمہ III میں صراحت کردہ   دستاویزات جمع کرائے گا ۔اگر کمیشن مطمئن ہو کہ درخواست گزار رجسٹریشن کی مطلوبات پر ابھی بھی پورا   اترتا ہے اور رجسٹریشن کی تجدید کا اہل ہےتو وہ ڈِیٹ سکیورٹیز ٹرسٹی کی رجسٹریشن  کی تجدید کرے گا  اور فارم  D  پر درخواست گزار کو رجسٹریشن کی تجدید کا سرٹیفکیٹ جاری کرے گا۔

درج ذیل لنک پر رجسٹریشن/تجدید کا تفصیلی طریقہ اور مذکورہ  بالا ضمیمے اور فارمز دیکھے جا سکتے ہیں:

ڈیٹ سکیورٹیز ٹرسٹی ضوابط ، ۲۰۱۲