سٹاک ایکس چینجز

موجودہ سکیورٹیز ایکسچینج (پاکستان سٹاک ایکسچینج لمیٹڈ) سکیورٹیز اینڈایکسچینج آرڈیننس ، ۱۹۶۹ کے تحت رجسٹر شدہ ہے اور ایکٹ کے آغازِ نفاذ پر لازمی ہے کہ یہ اس کے ایک سال کے اندر اندر ایکٹ کے دفعہ ۵ کےتحت لائسنس حاصل کرے۔ کوئی نیا درخواست گزار ایک سکیورٹیز ایکسچینج کے لائسنس کے لئے درخواست دے سکتا ہے مگر شرط یہ ہے کہ اجرائے لائسنس کے مطلوبات اور دیگر شرائط پر پورا اترے جیسا کہ ایکٹ کے حصہ دو میں صراحت کردی گئی ہے یا کمیشن کی وضع کردہ دیگر کسی بھی شرط پر جیسا کہ ایکٹ کے دفعہ ۱۶۹ کے تحت بذریعہ ضوابط صراحت کی جاسکتی ہے ۔