ذمہ نویس

ابتدائی عوامی پیش کشوں میں ذمہ نویسوں کا کردار بہت اہم ہے ۔ وہ نہ صرف کمپنیوں کو پبلک آفرنگ کے ذریعے فنڈز اکٹھا کرنےمیں مدد دیتے ہیں بلکہ ممکنہ سرمایہ کاروں کو بھی اطمینان فراہم کرتے ہیں۔ ذمہ نویسوں کی ضابطہ سازی کے لئے، ایس ای سی پی نے ۲ اپریل ۲۰۱۵ کو ذمہ نویسی قواعد، ۲۰۱۵ (ذمہ نویسوں کےقواعد) نافذ کئے۔ ذمہ نویسوں کے طور پر کاروباری خدمات فراہم کرنے کے لئے تمام ذمہ نویسوں کا ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ ذمہ نویسوں کےقواعدمعیار اہلیت، رجسٹریشن کے طریقے اور ذمہ نویسوں کےفرائض و ذمہ داریوں کو واضح کرتے ہیں۔

کمیشن سے رجسٹرڈ ذمہ نویسوں کی فہرست

ذمہ نویسوں کی رجسٹریشن

ذمہ نویس کے  طور پر رجسٹریشن کے لئے قاعدہ ۴  میں صراحت کردہ معیارِ اہلیت پر پورا  اترنے والے اشخاص کی جانب سے  دی جانے والی درخواست کمیشن کو فارم A پر دی جائے گی جس کے ساتھ ضمیمہ  Aاور B  میں صراحت کردہ  تمام  دستاویزات اورجدول  I میں معین ناقابل واپسی فیس کی ادائیگی رسیدمنسلک ہونی لازم ہے۔

کمیشن ، رجسٹریشن کے لئےدرخواست پر غور کرتے وقت، درخواست گزار سے اس کی سرگرمیوں اور کاروباروں کے حوالے سے ایسی مزید معلومات یا وضاحت پیش کرنے کا مطالبہ کر سکتا ہے جو وہ مناسب سمجھے۔ درخواست گزار، اگر کمیشن کو ایسا مطلوب ہو، کمیشن کے روبرو ذاتی نمائندگی کے لئے ایک افسر کے ذریعے پیش ہو گا  جواس مقصد کے لئے درخواست گزار کی مجلس نظماء(بورڈ آف ڈائریکٹرز) کی طرف سے باضابطہ تحریری طور پر مجاز قرار دیا گیا ہو

ذمہ نویسوں کی تجدید

رجسٹریشن کی تجدید کے لئے، ذمہ نویس، رجسٹریشن کے اختتام کی تاریخ سے تین ماہ قبل، کمیشن کو  جدول I میں صراحت کردہ ناقابل واپسی فیس کی ادائیگی رسید کے ہمراہ فارم C  پر درخواست دے گا  اور ساتھ ہی  ضمیمہ C  میں صراحت کردہ   دستاویزات جمع کرائے گا ۔اگر کمیشن مطمئن ہو کہ درخواست گزار رجسٹریشن کی مطلوبات پر ابھی بھی پورا  اترتا ہے اور رجسٹریشن کی تجدید کا اہل ہےتو وہ ذمہ نویس کی رجسٹریشن کی تجدید کرے گا   اور فارم  D  پر درخواست گزار کو رجسٹریشن کی تجدید کا سرٹیفکیٹ جاری کرے گا۔