مجاز افسرِ مساحت(سروے افسر)کے لئے اجرائے لائسنس کا طریق کار
معیار ِ اہلیت:
- مجاز افسرِ مساحت کے لئے ضروری ہے وہ ایک ذاتی فرد ہو۔
- مجاز افسرِ مساحت کے لئے کم از کم تعلیمی معیار کسی منظور شدہ یونیورسٹی سے بیچلرز کی ڈگری ہے ۔
- بیمہ مساحت کاروں کی جس قسم یا اقسام کے لئے رجسٹریشن کی خواہش ظاہر کی گئی اس میں مساحت کاری کا کم از کم تین سالہ عملی تجربہ۔
دستاویز ی شہادت
کوئی شخص جوبطورمجازافسرِمساحت رجسٹرڈہونےکاخواہش مندہےکےلئےضروری ہےکہ وہ درج ذیل معلومات/دستاویزات فراہم کرے:-
- بیمہ قواعد۲۰۰۲ کے قاعدہ ۲۱ کے ذیلی قاعدہ (۱) اور(۲) کے تحت مساحت کارکی کسی قسم کےلئے بطورِ مجازافسرِمساحت رجسٹریشن اور رجسٹریشن کی تجدید کے لئے درخواست ۔
- مجازافسرِمساحت کے لئے کم از کم تعلیمی معیار کسی منظور شدہ یونیورسٹی سے بیچلرز ڈگری ہے۔
- بیمہ مساحت کاروں کی جس قسم یا اقسام کے لئے رجسٹریشن کی خواہش ظاہر کی گئی اس میں مساحت کاری کا ، چاہے ایسے کسی مساحت کار جو اس وقت آرڈیننس کے تحت رجسٹرڈ تھا، یا منسوخ شدہ ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ مساحت کارکی زیرِ نگرانی ، یا مساحت کار کمپنی میں ملازمت کے دوران حاصل کیا گیا کم از کم تین سالہ عملی تجربہ ۔
- ہر قسم کے مساحت کار کی بطورِ مجازافسرِمساحت رجسٹریشن /تجدید کی فیس ایک ہزار روپے تک ہو گی۔
- ذیلی دفعہ (۱) یا (۲) کے تحت جمع کرائی گئی ہر درخواست درخواست گزار کی جانب سے ایک اقرار نامے کے ہمراہ ہو گی ۔
- قاعدہ ۱۹ کے ذیلی قاعدہ (۳) کے تحت اقرار نامہ مطلوب ہے ؛
- اقرار نامہ اشٹام پیپر پر ہونا چاہیے جو درخواست گزار کی جانب:
- ایک گواہ ، جو ذاتی فرد ہو گا اور درخواست گزار سے منسلک نہیں ہو گا، کی موجودگی میں دستخط کیا جائے گا اور گواہ بھی اس پر بطورِ گواہ دستخط کرے گا۔
- اقرار نامہ نوٹری پبلک کی جانب سے بھی تصدیق شدہ ہونا چاہیے۔
لائسنس کی مدت:
بطورِ بیمہ مساحت کار اور مجازافسرِمساحت کام کرنے کا لائسنس ایک سال کی مدت کے لئے ہو گا جس کی درخواست پر تجدید کر دی جائے گی۔