معیارِ اہلیت:

  • ماسوائے  کمپنی کوئی بھی شخص بطورِ بیمہ بروکر لائسنس لینے کا اہل  نہیں ہے۔

قبل ازیں مطلوبات:

  • روپے سے اور غیر ملکی بیمہ بروکر کے  پاکستان میں  رجسٹرڈ ہونے کی صورت میں تین لاکھ امریکی ڈالرز  سے کم نہ ہو؛
  • سٹیٹ بینک آف پاکستان کے دستوری کھاتے میں پانچ لاکھ روپے جمع ہوں ؛ اور
  • کسی حادثے کی صورت میں ایک کروڑ روپے کا   پیشہ ورانہ تلافی بیمہ

لائسنس کے لئے درخواست :

  1. آرڈیننس کے دفعہ۱۰۲کی ذیلی دفعہ (۴) اور (۵) کی اغراض کے لئے ، بیمہ بروکر کے طور پر لائسنس کے حصول یا لائسنس کی تجدید کے لئے درخواست  میں درخواست گزار کے حوالے سے درج ذیل تفصیلات شامل ہوں گی ، یعنی :-
    1. اس کا نام؛
    2. اس کے مندرج دفتر کا پتہ ؛
    3. خط و کتابت کا پتہ (اگرمندرج دفتر  کے پتہ سے مختلف ہو) ؛
    4. اس کے کاروبار کی تفصیل ( بیمہ بروکری کے دیگر)؛
    5. بیمہ کمپنیوں کے نام ، اگر کوئی ہوں، جنہوں نے درخواست گزار کا بطورِ بیمہ ایجنٹ تقرر کر رکھا ہے؛
    6. نام اور شیئر ہولڈنگ کا طریق کاراور ان حصص داران کی تفصیلات جن کے پاس جاری شدہ سرمایہ حصص کے دس فیصد سے زیادہ  حصص ہیں؛
    7. باڈی کارپوریٹ کے تمام ڈائریکٹروں کے نام اور دیگر تفصیلات بشمول علمی اہلیت، تجربہ وغیرہ  ؛
    8. صراحت کردہ علمی اہلیت پر پورا اترنے کا ثبوت ، اصل یا مصدقہ نقل  کی صورت میں ۔
  2. ہر درخواست  کے ہمراہ اقرار نامہ منسلک ہو گا جس میں بیان ہو گا کہ-
    1. اس کی طرف سے فراہم کردہ معلومات  مکمل اور درست ہیں؛
    2. اس نے بیمہ آرڈیننس ۲۰۰۰  اور اس کے تحت بیمہ بروکر کے لئے  وضع کئے      گئے علمی قابلیت  سے متعلقہ  متقضیات (requirements) کی تعمیل کی ہے ؛
    3. وہ  تعمیل  کاحلف اٹھاتا ہے  ، اور (موجودہ بیمہ بروکر کی صورت میں )  اقرار کرتا ہے کہ  اس نے بیمہ بروکر   کے کام سے متعلقہ بیمہ آرڈیننس۲۰۰۰ اور اس کے  تحت وضع کئے گئے قواعد کی تعمیل کی ہے؛ اور
    4. بیمہ بروکر کے کاروبار سے منسلک نہ تو باڈی کارپوریٹ ،  نہ ہی باڈی کارپوریٹ کا کوئی ڈائریکٹر ، نہ ہی باڈی کارپوریٹ کا کوئی افسر  بیمہ بروکری کے کاروبا ر میں کام سے درج ذیل کی وجہ سے  نا اہل قرار دیا گیا –
      1. نابالغ ہونے کے باعث ؛
      2. مجاز اختیار کی حامل عدالت کی جانب سے فاتر العقل قرار دئے جانے کی وجہ سے  ؛
      3. اقرار نامہ کی تاریخ سے پچھلے پانچ سال کے دوران مجرمانہ غبن یا مجرمانہ دھوکہ دہی ، دغا بازی  یا ایسے کسی جرم کی اعانت  یا کوشش کا مرتکب ہونے کی وجہ سے ؛
      4. اقرار نامہ کی تاریخ سے قبل ازیں پانچ سال کے دوران مجاز دائرہ کار کی حامل عدالت کی جانب  سےحراست کاٹنےکے سبب؛
      5. مجاز دائرہ کار کی حامل عدالت کی جانب سے بیمہ سے وابستہ کسی جرم کا مرتکب قرار دئے جانے کے باعث؛یا
      6. بیمہ ٹریبونل کی جانب سے دیگر طور پر نااہل قرار دئے جانے  کی وجہ سے ، ما سوا اس کے کہ وہ مدت  نااہلیت اقرار نامے کی تاریخ سے قبل گزر چکی ہے۔
  3. مطلوبہ ہر درخواست اور اقرار نامہ ضبطِ تحریر کیا جائے گا اور اس اقرار نامہ پر کم از کم دو ڈائریکٹروں کے دستخط ثبت ہوں گے۔

دستاویزی ثبوت:

بیمہ بروکر کے لائسنس کے اجراء کے لئے درخواست کے ہمراہ درج ذیل دستاویزات منسلک ہونی چاہئیں ، یعنی:-

  • متعلقہ سی آر او کی جانب سےتصدیق شدہ فارم اے ، ۲۱ اور ۲۹کی  مصدقہ نقل ؛
  • بروکر کے دستور اور یاداشت کی مصدقہ نقل  اور متعلقہ سی آر او کی جانب سے تصدیق شدہ سندِ تشکیل؛
  • پیشہ ورانہ بیمہ تلافی  پالیسی کا ثبوت؛
  • یہ ثبوت کہ مطلوبہ رقم سٹیٹ بینک کے دستوری کھاتے میں جمع کروا دی گئی ہے؛
  • اقرار نامہ جس میں تحریر ہو  کہ نہ تو درخواست گزار اور نہ ہی اس کا کوئی ڈائریکٹر یا پرنسپل افسر اپنے عہدہ پر بہر طور کام کرنے کے لئے نا اہل ہے؛
  • مندرج  بیمہ کاروں جن کی تعداد پانچ سے کم نہ ہو کی جانب  سے ایک سفارشی  خط جوبیمہ کار کی جانب سے اس کے مجاز نمائندہ کا دستخط شدہ ہو؛
  • مقررہ بینک میں دس ہزار روپے  فیس کی  رقم جمع کرائے  جانے کا اصل چالان؛
  • کم از کم ادا شدہ سرمائے کی بیرونی محاسبین کی جانب سے تصدیق ؛
  • انتظامی افسرِ اعلیٰ ، ڈائریکٹروں اور اہم افسران کے کوائفِ تعلیم و تجربہ بہمراہ  دو ملازمین جن میں سے ایک لازماً ڈائریکٹر ہو کے حق میں  تجربہ کا سرٹیفکیٹ ۔ مجوزہ بیمہ کار لازماً یہ یقینی بنائے کہ کم از کم دو ملازم(جن میں سے کم از کم ایک ڈائریکٹر  ہو) کا صنعتِ بیمہ میں کام کرنے کا یا اس سے متعلقہ تجربہ ہو ، بحیثیت-
    1. بیمہ کار کے ملازم؛ یا
    2. ایجنٹ؛ یا
    3. ایجنٹ کا ملازم ؛ یا
    4. بیمہ بروکر کا ملازم؛ یا
    5. ایسی حیثیت میں ، شعبہ ٔ بیمہ سے متعلقہ ، جیسا کہ وفاقی حکومت کو اطمینا ن ہو کہ مذکورہ شخص بیمہ بروکری کا کاروبا ر چلانے کے لئے  مناسب تجربہ  اور علمیت کا حامل ہے؛
  • ایک حلف نامہ مطلوب ہے کہ بیمہ بروکری کے کاروبار کی انجام دہی میں شریک نہ تو باڈی کارپوریٹ ،  نہ ہی باڈی کارپوریٹ کا کوئی ڈائریکٹر ، نہ ہی باڈی کارپوریٹ کا کوئی افسر  –
    1. نابالغ ہے ؛
    2. مجاز اختیار کی حامل عدالت کی جانب سے فاتر العقل قرار دیا گیا ہے؛
    3. اقرار نامہ کی تاریخ سے پچھلے پانچ سال کے دوران مجرمانہ غبن یا مجرمانہ دھوکہ دہی ، دغا بازی   یا  جعل سازی یا ایسے کسی جرم کا یا  اعانت  یا کوشش کا مرتکب قرار دیا گیا ہے؛
    4. اقرار نامہ کی تاریخ سے قبل ازیں پانچ سال کے دوران مجاز دائرہ کار کی حامل عدالت کی جانب  سےجیل  کاٹ چکا ہے؛
    5. مجاز دائرہ کار کی حامل عدالت کی جانب سے بیمہ سے وابستہ کسی جرم کا مرتکب قرار دیا گیا؛یا
    6. بیمہ ٹریبونل کی جانب سے دیگر طور پر نااہل قرار دے دیا گیا ہے ، ما سوا اس کے کہ مدتِ نااہلی اقرار نامے کی تاریخ سے قبل گزر چکی ہے۔

مفاداتی تصادم :

ضروری ہے کہ نہ کسی  بیمہ کار نہ ہی بیمہ کار کے کسی  ڈائریکٹر کے پاس کسی بیمہ بروکر  کے براہِ راست یا با لواسطہ  ملکیتی مفادات ہوں  یا وہ بیمہ بروکر کی انتظامیہ یا نظامت میں یا   اس کے معکوس طور پر۔

مدّتِ لائسنس:

بیمہ بروکر کا لائسنس ابتدائی طور پر ایک سال کے لئے جاری کیا جائے گا  اور  مقررہ  فارم پر درخواست کے ذریعے ہر سال اس کی تجدید کی جا سکتی ہے۔

اجرائے لائسنس سے انکار اور منسوخی:

کمیشن بروکری لائسنس منسوخ کر سکتا ہے   یا اجرا  سے انکار  یا اس کی تجدید سے انکار کر سکتا ہے  ، جہاں کمیشن کو  کافی وجوہات کی بنا پر  یقین  ہو کہ بروکر نے بیمہ آرڈیننس کے کسی احکامات کی خلاف ورزی کی ہے ، بشمول مگر اسی تک محدود کئے بغیر کہ بروکر صراحت کردہ کم از کم ادا شدہ سرمایہ کی حد، دستوری رقم یا پیشہ ورانہ ضمانتی بیمہ  برقرار رکھنے میں ناکام ہو چکا ہے ۔