ہر مساحت کار، نقصانات کا تصفیہ گر اور نقصانات کا تخمینہ کار علاوہ ازیں  فضائی  یا بحری نقصانات کے لئے ضروری ہے کہ وہ بیمہ آرڈیننس ۲۰۰۰ کی دفعہ ۱۱۲ کے تحت لائسنس حاصل کریں ۔

قانون کے تحت ایسے لائسنسو ں کی دو اقسام ہیں:

  • بیمہ مساحت کار(مساحت کار کمپنیات) ، اور
  • مجاز افسرِ سیاحت

بیمہ مساحت کاری کی اقسام:

بیمہ مساحت کاروں کی درج ذیل اقسام ہیں:

  • آگ اور املاک کو نقصانات
  • بحری، فضائی اور مواصلاتی کاروبار
  • موٹر تھرڈ پارٹی لازم کاروبار
  • کاروبارِ وجوب
  • کاروبارِ تلافی برائے کارکنان
  • کاروبار برائےقرض اور ضمانت
  • کاروبارِ  صحت و حادثات
  • زرعی بیمہ بشمول فصلوں کا بیمہ
  • متفرق کاروبار

بیمہ مساحت کار کے لئے اجرائے لائسنس کا طریقِ کار

معیارِ اہلیت:

  • کوئی بھی شخص جو کمپنی نہیں ہے بطور ِ مساحت کار (surveyor) لائسنس کا حق دار نہیں ہو گا۔

پیشگی شرائط

  • کم از کم ادا شدہ سرمایہ حصص دس لاکھ روپے ہو گا؛
  • کسی ایک وقوعہ  کے لئے پیشہ ورانہ ضمانتی بیمہ کم از کم سطح دس لاکھ روپے ہوگا   اور ایسے بیمہ کی حد باڈی کارپوریٹ اور باڈی کارپوریٹ کے تمام افسران اور ڈائریکٹروں تک محیط ہو گی  جو مجاز مساحت کار کے طور پر کام کرتے ہیں؛
  • بیمہ مساحت کار  کے انتظامی افسرِ اعلیٰ (سی ای او) کے لئے کم از کم تعلیمی قابلیت  کسی منظور شدہ یونیورسٹی سے  کسی بھی مضمون میں بیچلرز کی  ڈگری ہے۔

بیمہ مساحت کار کے لائسنس کے لئے درخواست

  • بیمہ قواعد ۲۰۰۰ کے قاعدہ ۱۹ کی ذیلی دفعہ ۱ کے تحت بطورِ بیمہ مساحت کار کام کرنے کے لئے لائسنس کے اجرا کے لئے درخواست کمیشن کے پاس جمع کرائی جائے گی۔

دستاویز ی ثبوت

بطورِ بیمہ مساحت کار لائسنس کے لئے درخواست کے ہمراہ درج ذیل دستاویزات  جمع کرائی جائیں گی، یعنی:-

  • دفتر اندراج کمپنی (کمپنی رجسٹریشن آفس) سے باقاعدہ تصدیق شدہ سندِ تشکیل کی مصدقہ حقیقی نقل۔
  • دفتر اندراج کمپنی سے باقاعد ہ تصدیق شدہ کمپنی کے قواعد و ضوابط کی مصدقہ حقیقی نقل ۔
  • بیمہ مساحت کار کے لائسنس کی مد میں مساحت کار کی ہر قسم کے لئے  دو ہزار روپے  ادائیگی کا چالان۔
  • چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آرڈیننس ۱۹۶۱(نمبر ۱۰، بابت ۱۹۶۱)  میں مصرحہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سے  تصدیق شدہ گوشوارہ جس میں کمپنی کے ادا شدہ سرمایہ کی اجزائی قدر (break-up)  ظاہر ہو رہی ہو۔
  • ایک گوشوارہ جوکمپنی میں کام کرنے والوں کی تعداد ظاہر کر رہا ہو بہمراہ ان کے مکمل نام، پتے اور دیگر تفصیلات کے۔
  • دفعہ ۱۹ کی ذیلی دفعہ (۳) کی مطابقت میں اقرار نامہ؛
  • اقرار نامہ اشٹام پیپر پر ہونا چاہیے ، جو دستخط شدہ ہو:-
  • باڈی کارپوریٹ کی صورت میں باڈی کارپوریٹ کے دو نظما  کا؛
  • فرم کی صور ت میں فرم کے کم از کم دو شراکت داروں کا۔
  • اقرار نامہ نوٹری پبلک کی جانب سے تصدیق شدہ بھی ہونا چاہیے۔