فریق ثالث منتظم (ٹی پی اے)  برائے بیمہ صحت کے لئے لائسنس کی متقضیات (requirements)

  • کمپنیات آرڈیننس ۱۹۸۴ کے تحت بطورِ پبلک یا نجی لمیٹڈ کمپنی اندراج
  • پانچ کروڑ روپے کا ادا شدہ سرمایہ
  • حصص داران کی تین کروڑ روپے کی ایکویٹی
  • بیمہ صحت قواعد ۲۰۱۴برائے ٹی پی اے فارم اوّل کے مطابق درخواست
  • ابتدائی اندراج کے لئے پچاس ہزار اور تجدید کے لئے پچیس ہزار فیس ادائیگی کا ثبوت
  • درخواست کے ساتھ  مطلوبہ درج ذیل دستاویزات/معلومات جمع کروائی جائیں گی:
    • کمپنی کے قواعد و ضوابط
    • مالکان/کفیلان کی تفصیلات بشمول نام، پتے، قومیت ، ہر کفیل کی جانب سے اس کی ملکیت تعدادِحصص  کا حصہ، مجوزہ حیثیت جس کے وہ حامل ہوں گے، تعلیمی معیارات اور تجربہ
    • ابتدائی تین مالی سالوں کے لئے مجوزہ کاروباری منصوبہ بشمول مجوزہ خدمات اور سہولیات کی تفصیل
    • ٹی پی اے اور بیمہ کمپنی /از خود فراہم کردہ فنڈز /طبی خدمات فراہم کرنے والے کے درمیان متنِ معاہدہ کی نقل
    • ایک حلف نامہ کہ فراہم کردہ تمام معلومات مکمل اور درست ہیں
    • کوئی دیگر معلومات /دستاویزات  جیسا کہ کمیشن تقاضا کرے