ونڈو تکافل آپریشنز(ڈبلیو ٹی او) لائسنس کے لئے متقضیات
- ۲۰۱۴ کے مراسلہ نمبر ۸ کے ضمیمہ اول میں مہیا کئے گئے طریق کار کے مطابق درخواست
- ونڈو تکافل کاروبار کے لئے علیحدہ بینک کھاتے میں پانچ کروڑ روپے جمع ہوں
- ۲۰۱۴ کے مراسلہ نمبر ۸ کے ضمیمہ دوم کے مطابق حسبِ ذیل دستاویزات:
- کمپنی کا تعارف
- ملکیتی ڈھانچہ(حصص داری کا اسلوب)
- تنظیمی ڈھانچہ ( موجودہ اور مجوزہ)
- نقول بحق
- کمپنیات آرڈیننس، ۱۹۸۴ کے تحت سندِ تشکیل
- بیمہ آرڈیننس ۲۰۰۰کے تحت سندِ اندراج
- کمپنی کی مجلسِ نظماء کے اس اجلاس کی مختصر روداد جس میں ونڈو تکافل آپریشنز کے آغاز کی قرار داد منظور کی گئی اور کمیشن سے ڈبلیو ٹی اوکے لئے منظور ی کی درخواست کی گئی
- کمپنی کے قواعد و ضوابط جب کہ مقاصد کی شق میں ڈبلیو ٹی او شامل ہوگا
- مجوزہ تکافلِ مکررمعاہدے
- تکافلِ کنبہ کی صورت میں ، منتظم کی جانب سے قائم کردہ فنڈز کا بیان
- تکافلِ کنبہ کی صورت میں ، بیمہ آرڈیننس ، ۲۰۰۰ کی دفعہ ۶(۸) میں طے کی گئی دستاویزات ِ اندراج
- تکافل حصہ داری فنڈ کے لئے پالیسیاں
- دستوری محاسب کی سند جس میں ڈبلیو ٹی او کے لئے پانچ کروڑ کی رقم کی منتقلی کی تصدیق ہو
- مجلس کی قرارداد کی نقل جس میں پانچ کروڑ روپے کی رقم کے استعمال کا حلف نامہ ہو
- مجوزہ شریعہ مشاورتی بورڈ کا تعلیمی خاکہ
- شرعی اصولوں پر عمل کروانے کےذمہ دار مجوزہ افسر کا تعلیمی خاکہ بہمراہ اشٹام پیپر پر بیمہ کمپنیات (ٹھوس اوردانش مندانہ مناظمت) قواعد ، ۲۰۱۲ کی مطابقت میں اقرار نامہ
- ونڈو تکافل آپریشن کے مجوزہ سربراہ کا تعلیمی خاکہ بہمراہ اشٹام پیپر پر بیمہ کمپنیات (ٹھوس اوردانش مندانہ مناظمت) قواعد ، ۲۰۱۲ کی مطابقت میں اقرار نامہ
- محاسب برائے شرعی تعمیل کا نام اور پتہ اور بطورِ محاسب کام کرنے کی رضا مندی بہمراہ محاسب کا مختصر تعارف
- درخواست گزار کے تازہ ترین سالانہ مالیاتی گوشوارے کی محاسبہ شدہ شائع کردہ رپورٹ
- کاروباری منصوبہ جس میں ۲۰۱۴ کے مراسلہ نمبر ۸ کے ضمیمہ دوم میں مہیا کی گئی تفصیلات کے مطابق تکافل کاروبار کا امکانی خاکہ اور متوقع نقدی کا بہاؤ ظاہرہو رہا ہو جس کی مدت زندگی بیمہ کار کے لئے درخواست کی تاریخ سے اگلے دس سال سے اور غیر زندگی بیمہ کار کے لئے درخواست کی تاریخ سے تین سال سے کم نہ ہو۔
- کوڈ آف کارپوریٹ گورننس کی تعمیلی رپورٹ
- مجلسِ نظما کا اقرار نامہ کہ تمام تکافل انڈر ٹیکنگز شرعی اصولوں کی مکمل پاسداری کے ساتھ انجام دی جائیں گی
- کوئی دیگر دستاویز/معلومات جیسا کہ کمیشن کی جانب سے تحریری طور پر صراحت کردی گئی ہو۔