اثاثوں کی مناظمت کی خدمات
مناظمتِ اثاثہ کمپنیات کی طرف سے اثاثوں کی مناظمت کی خدمات فراہم کی جاتی ہیں جو اوپن اینڈ (open-end) اور کلوزڈاینڈ (closed- end) میوچل فنڈز اور پنشن فنڈز کی مناظمت کے ذمہ دار ہیں۔
این بی ایف سی کی تشکیل اور لائسنس کا اجرا
مناظمتِ اثاثہ کمپنیات (اے ایم سی) ایک غیر بینکی مالیاتی کمپنی ہے ( این بی ایف سی) جو سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی ) کی طرف سےکمپنیات آرڈیننس، ۱۹۸۴ (آرڈیننس) کے حصّہ VIII-A اور این بی ایف سی اور این ای ضوابط، ۲۰۰۸ (ضوابط) کے مطابق اثاثوں کی مناظمت عمل میں لانےکے لئے لائسنس یافتہ ہے۔اے ایم سی آرڈیننس اور این بی ایف سی قواعد، ۲۰۰۳ (قواعد) کےاحکامات کو ملا کر پڑھنے سے تشکیل پائے گا۔
این بی ایف سی کی تشکیل اور اے ایم سی کی لائسنسنگ کے لئےمجوزہ ترتیب وار طریقہ (chronological methodology) حسب ذیل ہے۔
این بی ایف سی کی قیام کے لئے این او سی
این بی ایف سی کے قیام کی اجازت کے حصول کے لئے اسلام آباد میں ایس ای سی پی کے صدر دفتر میں سپیشلائزڈ کمپنیز ڈویژن کو درج ذیل دستاویزات کے ساتھ درخواست:
ایس ای سی پی کی طرف سے این بی ایف سی کے قیام کے لئےاین او سی کا اجرا
این بی ایف سی کی تشکیل
متعلقہ کمپنی رجسٹریشن دفتر میں ، موجودہ طریق کار، فارم اور فیس کے مطابق، این بی ایف سی کی پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر تشکیل۔
”لائسنسنگ
ایس ای سی پی کی طرف سے لائسنس کا اجرا
[colorBox color="#e7ba21" heading="اے ایم سی کا قیام" small="" arrow="noarrow"]
انتباہ:
اس صفحے پر غیر بینکی مالیاتی کمپنی کی تشکیل اوربطور اے ایم سی لائسنس کے اجرا کے حوالے سے دی گئی معلومات عمومی رہنمائی کے لئے فراہم کی گئی ہیں۔ اسی مناسبت سے ، اس صفحے پر معلومات اس خیال کے ساتھ مہیا کی جارہی ہیں کہ ان کا مقصد سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کسی قسم کی قانونی یا دیگر پیشہ ورانہ مشورے اورخدمات کی فراہمی نہیں ہے ۔ اس صفحے پر تمام معلومات’’جیسا ہے‘‘ کی بنیاد پر فراہم کی گئی ہیں ، بشمول، لیکن انہی تک محدود نہیں ،اس کے کہ یہ معلومات این بی ایف سی کے قیام کی اجازت اور حسبِ ذیل میں سے ایک یا زیادہ اقسام کے کاروبار کی کمپنیات آرڈیننس،۱۹۸۴ کے حصہ VIII-A کے مطابق انجام دہی کے لئے لائسنس کے حصول کی واضح یا بظاہر،یقین دہانی نہیں ہے۔کسی بھی صورتِ حال میں کمیشن یا اس کے افسران اس صفحے پر دی گئی معلومات پر انحصار کی بنیاد پر لئے گئے کسی فیصلے یا کئے گئے کسی عمل کے لئے یا کسی ضمنی نقصان کے لئے آپ کو یا کسی دیگر شخص کو جواب دہ نہیں ہوں گے۔