سرمایہ کاری مشاورتی خدمات:

سرمایہ کاری مشاورتی خدمات مشیرانِ سرمایہ کاری کی جانب سے فراہم کی جاتی ہیں جوصوابدیدی اور غیر صوابدیدی پورٹ فولیوز سنبھالنے کے ذمہ دار ہیں۔

بطور مشیر سرمایہ کاری تشکیل اور لائسنس کا اجرا

مشیرسرمایہ کاری (آئی اے) ایک غیر بینکی مالیاتی کمپنی (این بی ایف سی ) ہے جو سکیورٹیز اینڈ کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی ) کی جانب سے سرمایہ کاری مشاورتی خدمات بجا لانے کے لئے کمپنیات آرڈیننس ۱۹۸۴(آرڈیننس ) کے حصہ ہشتم الف اور این بی ایف سی اور این ای ضوابط ۲۰۰۸(ضوابط) کی مطابقت میں لائسنس یافتہ ہے ۔ آئی اے کی تشکیل آرڈیننس اور این بی ایف سی قواعد ۲۰۰۳ (قواعد) کے تابع تشکیل دئے جائیں گے ۔

این بی ایف سی کی تشکیل اور آئی اے کو لائسنس کے اجرا کے ضمن میں مجوزہ ترتیب وار طریقہ حسبِ ذیل ہے ۔

این بی ایف سی کی تشکیل کے لئے این او سی

این بی ایف سی کے قیام کی اجازت حاصل کرنے کے لئے سپیشلائزڈ کمپنیات ڈویژن ، ایس ای سی پی صدر دفترکو درج ذیل دستاویزات کے ہمراہ درخواست دی جائے گی:

ایس ای سی پی کا این بی ایف سی کی تشکیل کے لئے جاری کردہ این او سی

این ایف بی سی کی تشکیل

موجودہ طریق کار ، فیس اور فارمز کے مطابق، متعلقہ دفتر اندراج کمپنی میں ، این بی ایف سی کی بطور پبلک لمیٹڈ کمپنی تشکیل۔

لائسنس بطور آئی اے

سرمایہ مشاورتی خدمات شروع کرنے کے لئے درخواست برائے اجرائے لائسنس صدر دفتر ایس ای سی پی اسلام آباد میں سپیشلائزڈ کمپنیات ڈویژن کو دی جائے گی۔

ایس ای سی پی کی جانب سے لائسنس کا اجرا

آئی اے کی تشکیل ہو گئی

انتباہ:

اس صفحے پر غیر بینکی مالیاتی کمپنی کی تشکیل اوربطور اے ایم سی لائسنس کے اجرا کے حوالے سے دی گئی معلومات عمومی رہنمائی کے لئے فراہم کی گئی ہیں۔ اسی مناسبت سے ، اس صفحے پر معلومات اس خیال کے ساتھ مہیا کی جارہی ہیں کہ ان کا مقصد ایس ای سی پی کی جانب سے کسی قسم کی قانونی یا دیگر پیشہ ورانہ مشورے اورخدمات کی فراہمی نہیں ہے ۔ اس صفحے پر تمام معلومات’’جیسا ہے‘‘ کی بنیاد پر فراہم کی گئی ہیں ، بشمول، لیکن انہی تک محدود نہیں ،اس کے کہ یہ معلومات این بی ایف سی کے قیام کی اجازت اور حسبِ ذیل میں سے ایک یا زیادہ اقسام کے کاروبار کی کمپنیات آرڈیننس،۱۹۸۴ کے حصہ VIII-A کے مطابق انجام دہی کے لئے لائسنس کے حصول کی واضح یا بظاہر،یقین دہانی نہیں ہے۔کسی بھی صورتِ حال میں کمیشن یا اس کے افسران اس صفحے پر دی گئی معلومات پر انحصار کی بنیاد پر لئے گئے کسی فیصلے یا کئے گئے کسی عمل کے لئے یا کسی ضمنی نقصان کے لئے آپ کو یا کسی دیگر شخص کو جواب دہ نہیں ہوں گے۔