مالیاتی خدمات برائے سرمایہ کاری
مالیاتی سرمایہ کار کمپنیات کو کمیشن لائسنس جاری کرتا ہے اور یہ مالیاتی خدمات برائے سرمایہ کاری فراہم کرنے کی ذمہ دارہیں۔ مزید برآں، وہ این بی ایف سی جسے ایس ای سی پی نے کاروبار مالیاتی خدمات برائے سرمایہ کاری شروع کرنے کا لائسنس جاری کر رکھا ہے وہ اسی لائسنس کے تحت پٹہ داری ، ہاؤزنگ ڈسکاؤنٹنگ ، اور چھوٹے قرضہ جات کا کاروبار بھی کر سکتا ہے ۔
این بی ایف سی کی تشکیل اور لائسنس کا اجراء
غیر بینکی مالیاتی کمپنی (این بی ایف سی ) جو سکیورٹیز اینڈایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) سے مالیاتی خدمات برائے سرمایہ کاری (آئی ایف سی) ، کاروبارِ پٹہ داری (ایل بی) یا مالیاتی خدمات برائے مکانات (’’ایچ ایف ایس‘‘)بجا لانے کے لئے کمپنیات آرڈیننس ۱۹۸۴(آرڈیننس) کے حصہ ہشتم الف اور این بی ایف سی اور این ای ضوابط ۲۰۰۸کی مطابقت میں لائسنس یافتہ ہے ۔ این بی ایف سی آرڈیننس اور غیر بینکی مالیاتی کمپنیات )قیام اور ضوابط) قواعد ۲۰۰۳ ( این بی ایف سی قواعد) کے تابع تشکیل دی جائیں گے ۔
این بی ایف سی کی تشکیل اور اسےبطورِ مالیاتی خدمات برائےسرمایہ کاری ، کاروبارِ پٹہ داری یا مالیاتی خدمات برائے مکانات لائسنس کے اجرا کے ضمن میں مجوزہ ترتیب وار طریقہ حسبِ ذیل ہے ۔
این بی ایف سی کی تشکیل کے لئے این او سی
این بی ایف سی کے قیام کی اجازت حاصل کرنے کے لئے سپیشلائزڈ کمپنیات ڈویژن ، ایس ای سی پی ہیڈ کوارٹر کو درج ذیل دستاویزات کے ہمراہ درخواست دی جائے گی:
- این بی ایف سی قواعد کا فارم اوّل بہمراہ تمام متعلقہ معاون دستاویزات بمطابق ضمیمہ
این ایف بی سی کی تشکیل
موجودہ طریق کار ، فیس اور فارمز کے مطابق، متعلقہ دفتر اندراج کمپنی میں ، این بی ایف سی کی بطور پبلک لمیٹڈ کمپنی تشکیل۔
لائسنس بطور آئی ایف ایس ، ایل بی یا ایچ ایف ایس
سرمایہ کاری مالیاتی خدمات، کاروبارِ پٹہ داری یا مالیاتی خدمات برائے مکانات شروع کرنے کے لئے درخواست برائے اجرائے لائسنس صدر دفتر ایس ای سی پی اسلام آباد میں سپیشلائزڈ کمپنیات ڈویژن کو دی جائے گی۔
- این بی ایف سی قواعد کا فارم دوم بہمراہ متعلقہ معاون دستاویزات
انتباہ:
اس صفحے پر غیر بینکی مالیاتی کمپنی کی تشکیل اوربطور آئی ایف ایس ، ایل بی اور ایچ ایف ایس لائسنس کے اجرا کے حوالے سے دی گئی معلومات عمومی رہنمائی کے لئے فراہم کی گئی ہیں۔ اسی مناسبت سے ، اس صفحے پر معلومات اس خیال کے ساتھ مہیا کی جارہی ہیں کہ ان کا مقصد ایس ای سی پی کی جانب سے کسی قسم کی قانونی یا دیگر پیشہ ورانہ مشورے اورخدمات کی فراہمی نہیں ہے ۔ اس صفحے پر تمام معلومات’’جیسا ہے‘‘ کی بنیاد پر فراہم کی گئی ہیں ، بشمول، لیکن انہی تک محدود نہیں ،اس کے کہ یہ معلومات این بی ایف سی کے قیام کی اجازت اور حسبِ ذیل میں سے ایک یا زیادہ اقسام کے کاروبار کی کمپنیات آرڈیننس،۱۹۸۴ کے حصہ VIII-A کے مطابق انجام دہی کے لئے لائسنس کے حصول کی واضح یا بظاہر،یقین دہانی نہیں ہے۔کسی بھی صورتِ حال میں کمیشن یا اس کے افسران اس صفحے پر دی گئی معلومات پر انحصار کی بنیاد پر لئے گئے کسی فیصلے یا کئے گئے کسی عمل کے لئے یا کسی ضمنی نقصان کے لئے آپ کو یا کسی دیگر شخص کو جواب دہ نہیں ہوں گے۔