کمپنیز آرڈیننس ۱۹۸۴ کے دفعہ ۴۲ کے تحت لائسنس

قانونی غرض کے لئے منسلک کوئی سے تین یا زائد اشخاص دستور و قواعد و ضوابط میں اپنا نام شامل کروا کر اور کمپنیز آرڈیننس۱۹۸۴نیزعمومی احکامات اور تشکیلی قواعد برائے کمپنیز ۱۹۸۵ کے تقاضوں کی تعمیل کرتے ہوئے کمپنی تشکیل دے سکتے ہیں۔ ایک غیر منافع بخش تنظیم (جو این جی او یا این پی او بھی کہلاتی ہے)کمپنیز آرڈیننس ۱۹۸۴کے احکامات کے تحت بطورِ کمپنی مندرج کی جاسکتی ہے ۔ ایک غیر منافع بخش تنظیم اپنی آمدن اور منافع صرف اور صرف اپنے مقاصد کے حصول کے لئے خرچ کرتی ہے اوراس کی طرف سے کسی منافع ، آمدنی، حصہ منقسمہ(dividend) یا پیداوار کی اپنے اراکین کو ادائیگی کی ممانعت ہے، یہ پہلو اسے دیگر اقسام کی کمپنیوں سے ممتاز بناتا ہے۔ ایسے کسی اشتراک کے لئے ضروری ہے کہ کمپنیز آرڈیننس ۱۹۸۴کے دفعہ ۴۲ اور (عمومی احکامات اور تشکیلی) قواعد برائے کمپنیز ۱۹۸۵ کے قاعدہ ۶ کے تحت لائسنس حاصل کریں۔

لائسنس پانچ سال کی مدت کے لئے جاری کیا جا تا ہے جو پانچ پانچ سال کی مزید مدت(مدتوں) کے لئے قابلِ تجدید ہے۔ حصولِ لائسنس کا طریقۂ کار ، ایسے اشتراک کےمابعد بطورِ کمپنی لمیٹڈ بذریعہ گارنٹی اندراج ، اور اس کے بعد مقررہ تاریخوں پر لائسنس کی تجدید درج ذیل لنک میں فراہم کیا گیا ہے

Guide Obtaining License Sec 42