سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان اور سٹیٹ بینک کے مابین مالیاتی نظام سے منسلک نظامی خطرات سے نمٹنے کے لئے بین الاقامی معیارات کے مطابق کونسل آف ریگولیٹرز کے قیام کے لئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے گئے ہیں ۔ ایس ای سی پی کے صدر دفتر میں منعقد ہونے والی تقریب میں ایس ای سی پی کے چیئرمین جناب ظفر حجازی اور سٹیٹ بینک کے قائم مقام گورنر ریاض الدین نے دستخط کئے ۔