چھوٹے قرضوں کی فراہمی کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا فروغ  ایس ای سی پی کی ترجیح ہے: عامر خان

اسلام آباد (دسمبر 23):  سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)  کے چئیرمین عامر خان کا کہنا ہے کہ ملک میں مالیاتی شمولیت میں اضافے اور سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائریز کو چھوٹے قرضوں کی فراہمی کے لئے ٹیکنالوجی کے استعمال کو

فروغ دینا ایس ای سی پی کی ترجیحی اصلاحات کا حصہ ہے۔ وہ اسلام آباد میں  ٹیکنالوجی کے استعمال سے مالیاتی شمولیت میں اضافے کی اہمیت   کو اجاگر کرنے کے لئے  منعقد تقریب  خطاب کر رہے تھے۔