کے پے میں سرکاری ملازمین کے لیے جدید پنشن اسکیم کامیابی کے ساتھ متعارف

خیبر پختونخواہ حکومت نے ، سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے تعاون سے، صوبے کے سرکاری ملازمین کے نئی رضاکارانہ پنشن اسکیم (VPS) کامیابی کے ساتھ متعارف کروا دی ہے۔ صوبے کے وہ تمام ملازمین جنہوں نے 7 جون 2022 یا اس کے بعد سے سرکاری ملازمت میں شمولیت اختیار کی ہے، انہیں روائیتی پنشن کی بجائے اب رجاکارانہ پنشن اسکیم دی جائے گی۔ امید ہے کہ کے پی کے تقریباً 33000 سرکاری ملازمین نئے پنشن سسٹم میں شامل ہوں گے۔