وفاقی وزیر خزانہ اسحا ق ڈار ۱۷ فروری ۲۰۱۵ بروز سوموار سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے صدر دفتر تشریف لائے۔انہوں نے اپنے خطاب میں ایس ای سی پی ملازمین کوانسائدر ٹریڈنگ کو بالکل برداشت نہ کرنے کی پالیسی اپنانے اورسٹاک مارکیٹ میں کالی بھیڑوں کی شناحت کرنے اور ان کو سزا دینے کی مثال قائم کرنے کی ہدایت کی تاکہ باقی لوگ اس سے عبرت پکڑیں۔