سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ۵ ستمبر ۲۰۱۶ کو کراچی میں کمپنیز بل ۲۰۱۶ کے مسودے پرایک قومی پیمانے پرسیمینار کا انعقاد کیا۔ وفاقی وزیرخزانہ جناب محمد اسحاق ڈار نے بطور مہمان خصوصی اس تقریب کی صدارت کے فرائض سرانجام دئے۔ انہوں نے نیا قانون تیار کرنے پر ایس ای سی پی کے کام کو سراہا اور ایس ای سی پی کے چیئرمین جناب ظفر حجازی کو ایک مختصر مدّت میں اس فریِضہ کو انجام دینےپر مبارک باد پیش کی۔ یہ قانون نہ صرف ایس ای سی پی اور سٹیک ہولڈرز کے لئے فائدہ مند ہوگا بلکہ پاکستان کی معیشت پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ اس سیمینار میں کمپنیز بل ۲۰۱۶ کے مسودے کی نمایاں خصوصیات بیان کی گئیں۔ جناب اسحاق ڈار نے کہا کہ کمپنیز بل کے مسودہ پر سٹیک ہولڈرز کی آراء لینے کے بعد اسے جلد سے جلد منظوری کے مراحل سے گذارا جائے گا۔