اسلام آباد ( مارچ 31 ) پاکستان میں چھوٹے کاروبار اور سٹارٹ اپز کے لئے کاروبار ی مقاصد کے لئے سرمائے کے حصول کو سہل بنانے کے پیش نظر ، سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کمپنیوں کو اپنے شراکت داروں سے پراپرٹی اور دیگر اثاثہ جات کی صورت میں سرمایہ کاری وصول کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس سلسلے میں کمیشن نے سرکلر جاری کر دیا گیاہے۔